رافیل طیارے گراکرشاہینوں نےبھارت کاغرورخاک میں ملا دیا ،حنیف عباسی

0
5

وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی نےکہاہےکہ شاہینوں نےرافیل طیارے گرا کربھارت کاغرورخاک میں ملادیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکرکی زیرصدارت منعقدہواجس میں بھارتی جارحیت پربحث جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےوفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کاکہناتھاکہ بھارت مکاراوربزدل دشمن ہے،بھارت نےرات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا،منہ توڑجواب دینےپرافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،بھارتی فوج ایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے،شاہینوں نےرافیل طیارے گرا کر بھارت کاغرورخاک میں ملادیا،پوری دنیاکےسامنےبھارت کامکروہ چہرہ بےنقاب ہوگیا۔
حنیف عباسی کامزیدکہناتھاکہ پہلگام واقعےکابھارت ایک جگہ پربھی ثبوت فراہم نہیں کرسکا،ہم نےبھارت کےسندورکوتندوربنادیا۔پاک افواج نےبھارت کاغرورخاک میں ملادیا۔شکست خوردہ بھارت اب واویلا کررہاہے۔

Leave a reply