رمضان میں مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث دو ٹرینیں معطل

0
109

رمضان المبارک میں مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث دو ٹرینیں معطل کردی گئیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپرس اور کراچی ایکسپریس کو آج معطل کردیاگیا ۔
کراچی سے لاہور پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے چار بجے روانہ ہوتی ہے پاک بزنس کے 30 فیصد مسافروں کوتین بجے لاہور روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس میں ضم کردیاگیاجوکہ اب قراقرم ایکسپریس تین کے بجائےپاک بزنس کے مسافروں کو لےکر ساڑھے چار بجے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب کراچی سے لاہور کراچی ایکسپریس شام چھ بجے روانہ ہوتی ہے کراچی ایکسپریس کے 30 فیصد مسافروں کو ساڑھے سات بجے لاہور روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس میں ضم کردیاگیا، مسافر کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن پر ریزرویشن آفیس میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

Leave a reply