
فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، قومی ائیر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں قومی ائیر لائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے۔ جس کے بعد پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اورلاہور سے لندن، برمنگھم شروع کرے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کریو ہوٹلزکے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں فل فورآپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے، مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائنز کا یورپ برطانیہ روٹ کل آمدن 37 فیصد تھا، پی آئی اے برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانیہ فلائٹ آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
حکومت کا 10 روپےکا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
اگست 26, 2026حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا
اگست 26, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
زمین کے قریب سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت
اپریل 20, 2024 -
گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کی عید ملن میں شرکت
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














