
شہر قائد کراچی کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،رمضان کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان،اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا۔ پندرہ رمضان المبارک سے بس سروس اب رات ایک بجے تک چلائی جائے گی۔ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔
توسیع حکومتِ سندھ کی جانب سے رمضان کے دوران عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ حکومت ِسندھ کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،لہٰذا امید ظاہر کی گئی ہے کہ شہر قائد کے زیادہ سے زیادہ شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
کراچی سےراولپنڈی جانےوالی تیزگام حادثےکاشکار
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ ہائیکورٹ کابھکاریوں کیخلاف گرینڈآپریشن کاحکم
جنوری 29, 2025 -
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔