رمضان کے دوران ریل کے مسافروں کی کم تعداد،2 ٹرینیں معطل

0
4

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،رمضان کے دوران مسافروں کی کم تعداد ہونے کے باعث2 ٹرینیں معطل،پاک بزنس ایکسپرس اور کراچی ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا۔
رمضان المبارک میں ریل کے مسافروں کی کم تعدادہونے کے باعث2ٹرینیں معطل کردی گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ایکسپرس اور کراچی ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کےمطابق کراچی سےلاہورپاک بزنس ایکسپریس ساڑھے چاربجےروانہ ہوتی ہے،جبکہ پاک بزنس کے 30 فیصد مسافروں کوقراقرم ایکسپریس میں ضم کردیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس پاک بزنس کے مسافروں کو لیکر ساڑھے چاربجے روانہ ہوگی۔
دوسری طرف کراچی سےلاہورکراچی ایکسپریس شام چھ بجےروانہ ہوتی ہے،کراچی ایکسپریس کے30 فیصد مسافروں کو شاہ حسین ایکسپریس میں ضم کردیاگیا ہے،شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے سات بجےلاہور سےروانہ ہوتی ہے۔

Leave a reply