رواں سال کادوسراسورج گرہن کب ہوگا؟محکمہ موسمیات کی تفصیلات جاری

رواں سال کادوسراسورج گرہن کب ہوگا؟محکمہ موسمیات نےتفصیلات جاری کردیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 2025کا دوسراسورج گرہن21اور22ستمبر کو ہوگا،رواں سال کادوسراسورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سورج گرہن کاآغاز21ستمبرکورات 10بجکر30منٹ پرہوگا،جبکہ 22ستمبر کی رات1بجکر42منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا، جزوی سورج گرہن کااختتام رات2بجکر54منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کابتاناہےکہ پیسیفک،اٹلانٹک،انٹارکٹیکااورآسٹریلیاکےکچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھاجاسکےگا۔