
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےبھارت کوروس سےتیل کی خریداری پرتجارتی ٹیرف بڑھانےکی دھمکی دےدی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے دوبارہ فروخت کر کے منافع بھی کما رہا ہے۔
ان کا کہنا تھابھارت کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ روسی افواج یوکرین میں کتنے لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔ اسی وجہ سے ہم بھارت پر مزید سخت اقتصادی اقدامات کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان سے ایک دن قبل ان کے قریبی مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھی بھارت پر سخت تنقید کی تھی۔
انہوں نے فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہاتھاکہ بھارت روسی تیل کی خریداری میں چین کے برابر ہو چکا ہے، جو نہ صرف حیران کن بلکہ قابلِ مذمت ہے۔
اسٹیفن ملر نے کہا تھاکہ صدر ٹرمپ کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ روس سے توانائی کی خریداری بالواسطہ طور پر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں روس کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے، اور یہ رویہ امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف اور اضافی پینلٹی عائد کر چکے ہیں۔
اس کے ردعمل میں بھارت نے امریکا سے F-35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی خریداری میں عدم دلچسپی ظاہر کی تھی۔
اس سے قبل ٹرمپ یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ جو ممالک روس سے تیل یا اسلحہ خریدیں گے، ان پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اگست 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔