روس سےتیل درآمدکرنیوالوں پرٹیرف میں اضافےکاجلداعلان کریں گے، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ روس سےتیل درآمدکرنیوالوں پرٹیرف میں اضافےکاجلداعلان کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہنا ہےکہ لاس اینجلس گیمزکاشدت سےانتظارہے،لاس اینجلس میں اولمپک افتتاحی تقریب 1932اور1984کی طرح خوبصورت ہوگی۔امریکی کھلاڑیوں سےزیادہ کسی نےگولڈمیڈلزنہیں جیتے،ہرمیدان کی طرح اولمپکس میں بھی امریکا کی حکمرانی ہے ۔
صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں2028اولمپکس کیلئےٹاسک فورس قائم کردی۔اُنہوں نےٹاسک فورس کےقیام کیلئےایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردئیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ٹرمپ کامزیدکہناہےکہ روس سےتیل درآمدکرنیوالوں پرٹیرف میں اضافے کاجلداعلان کریں گے،یوکرین جنگ دراصل سابق صدر جوبائیڈن کی پیداکردہ جنگ ہے،ہم نےپاک بھارت جنگ سمیت 5جنگیں رکوائی ہیں،پاک بھارت جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائی ہیں،یوکرین جنگ بائیڈن نے شروع کی یہ میری جنگ نہیں تھی،ایران ایٹمی ہتھیاربنانےکےقریب تھا،ان کی ایٹمی تنصیبات تباہ کردیں۔
اُنہوں نےکہاہےکہ غزہ میں لوگوں کوکھاناکھلانےکی کوشش کررہےہیں،ہم غزہ میں لوگوں کی امداد کیلئے کام کررہےہیں،اسرائیل تقسیم میں مددکرےگا،عرب ریاستیں رقم سےمددکریں گی۔
صحافی نےصدرڈونلڈٹرمپ سےسوال کیاکہ کیا آپ نیتن یاہوکےغزہ پرقبضہ کے اعلان کی حمایت کریں گے۔
صدرٹرمپ نےجواب دیتےہوئےکہاکہ غزہ کےلوگوں کوامدادفراہم کررہے ہیں، کوشش کررہےہیں،مصائب کم ہوں ۔
ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ امریکی ایلچی اسٹووٹکوف آج روسی رہنماؤں سےملاقات کریں گے،روسیوں سےآج ملاقات کرکےتیل خریدنےوالےممالک پر پابندیوں کافیصلہ کریں گے،امریکامیں مجرموں ،ڈرگ ڈیلرزاوردیگرجرائم پیشہ افرادکوپناہ نہیں دینی چاہئےتھی،امریکادنیاکاواحدملک ہےجس کی سرحدیں تارکین وطن کےلئےکھلی ہوئی تھیں،ہم نےسرحدیں بند کردیں،3ماہ میں تارکین وطن کاداخلہ صفرہوگیا،ڈیموکریٹس نے4سال میں اوپن بارڈرپالیسی سےامریکاکوتباہ کردیا۔
ترکیہ میں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں مہندم
اگست 11, 2025مملکت کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔