روس نےبھارتیوں کواپنی فوج سےنکالنےکافیصلہ کرلیا

0
53

روسی حکومت نےتمام بھارتیوں کواپنی فوج سےنکالنےکافیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق وزیراعظم نریندرمودی دوروزہ دورےپرروس میں موجودہےجہاں پرانہوں نےروسی صدرولادیمیرپیوٹن کےسامنےاس بات کاذکرکیاکہ بھارتیوں کوغیرقانونی طورپرروسی فوج میں شامل کیاگیاہے،جس میں 2افرادہلاک ہوگئےجبکہ متعددایسےجنگی علاقوں میں پھنسےہوئےہیں ۔ان سب افرادکودھوکہ دہی کےذریعے روس لایاگیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹس نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر روس لائے اور انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق روسی حکومت نےفوج سےتمام بھارتیوں کونکال واپس ملک پہنچانےتک سہولت فراہم کرنےپراتفاق کیاہے۔

Leave a reply