روپیہ کےمقابلےمیں ڈالرگراؤٹ کاشکار

0
38

کرنسی مارکیٹ میں روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراؤٹ کاشکارہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرسستا ہوا ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔
کاروبارکےاختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ہنڈرڈانڈیکس آج ہی کے روز 88ہزار اور پھر 89ہزار کی سطح عبور کر گیا،ہنڈرڈانڈیکس 89 ہزار 126 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1751 پوائنٹس کے اضافے سے 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،237کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 75 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 35 ارب 99 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 89,126 جبکہ کم ترین سطح 87,382 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply