
ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،ریلوے میں آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
پاکستان ریلویز نے رئیل ٹائم آن لائن نگرانی کرنے کیلئے انجنوں کو جدید آلات سے لیس کردیا ۔ریلوے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام بھی متعارف کرو دیا ہے ۔ اس ٹیک اپ گریڈیشن کا مقصد ٹرینوں کیلئے ایندھن کے بہتر استعمال، حفاظت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ آن لائن سسٹم آپریشنل کارکردگی اور ٹارگٹ مینٹیننس کے ساتھ ایندھن کے بجٹ کا تقریباً 15 فیصد بچائے گا۔
اس سے ریلوے کی مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ریلوے کے مالی وسائل کی بچت ہوگی اور ایندھن کے ضیاع اور چوری میں کمی آئے گی۔اس حوالے سے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے، جہاں تمام متعلقہ معلومات ایک کلک پر دستیاب ہیں۔ رئیل ٹائم ایندھن کی کھپت اور ایندھن بھرنے، اوسط رفتار، وقت کا ضیاع، رئیل ٹائم لوکیشن اور مینٹیننس کی ضرورت کا بتائے گا۔
اس سے ٹرین کے ڈرائیور کے رویے اور پرفارمنس کا بھی تجزیہ کیا جا سکے گا۔فیول مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ڈیش بورڈ ایندھن کے استعمال کے پیٹرن میں غیر معمولی اضافہ یاکمی کیلئے ایک سرخ پوپ اپ دکھائے گا۔یوںیہ نظام بہتر اور بروقت فیصلہ کرنے کیلئے ڈیٹا کا خودکار تفصیلی تجزیہ تیار کرے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امیر بالاج ٹیپو قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
مارچ 13, 2024 -
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکامثبت رجحان
مارچ 22, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔