ریلوے کا بڑا اقدام: 7 مسافر ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ

0
16

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،پاکستان ریلویز نے بڑا اقدام کرتے ہوئے 7 مسافر ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ریلویز نے جہاں ایک طرف سرسید ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے،وہیں دوسری جانب مزید 7 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سرسید ایکسپریس نے اپنا آخری سفر مکمل کیا اور محکمہ ریلوے نے اس ٹرین کو بند کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق سرسید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلائی جا رہی تھی اور اسے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے تحت نجی کنٹریکٹر کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔
ریلوےحکام کے مطابق دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جبکہ 7 ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز وصول کی گئی ہیں۔ان سات ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موہنجوداڑو اور راولپنڈی پسنجر ٹرین شامل ہیں۔
ملک بھر میں بین الاضلاعی اور بین ا لاصوبائی سفر کیلئے ٹرین کے سفر کو ترجیح دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ریل کا سفر جدید آمد ورفت کے ذرائع کے باوجودآج بھی بہت سے مسافروں کیلئے ناصرف سستا ہے، بلکہ رومانوی بھی ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر ٹرینوں کے ذریعے اپنی منزل مقصود پرپہنچتے ہیں۔

Leave a reply