پاکستان ٹوڈے: ریل کے مسافروں کیلئے بڑی عید کے موقع پر بڑی خوشخبری ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، 14، 15 اور 16 جون کو عید سپیشل ٹرینز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔
دوسری سپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جائے گی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔ ریلوے انتظامیہ نے بڑی عید پر چلائی جانیوالی سپیشل ٹرینوں کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔