ریلوے کا عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،ریلوے کا عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید الفطرپر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عیدالفطر پر کرایوں میں کمی کی جائے گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریل کے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ سستا بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے اہل خانہ اورعزیز و اقارب سے ملنے کیلئے بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کیلئے زیادہ تر مسافر ٹرین کےسفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
پورا ہفتہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
اپریل 19, 2025چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کانفرنس میں شرکت کیلئےچین روانہ
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔