
ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،پاکستان ریلویز کا کراچی اور لاہور کے درمیان ایک نئی اور جدید ترین بزنس ٹرین چلانے کا اعلان، جو رواں ہفتے19 جولائی کو اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی۔
یہ نئی سروس لاہور-کراچی جیسے مصروف ترین روٹ پر سفر کرنیوالے ریل کے مسافروں کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی، جو ان کے سفر کے تجربے کو نہایت آرام دہ اور معیاری بنانے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔جدید سہولتوں سے مزین اس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل طور پر لیس کوچز شامل ہوں گی، جنہیں مسافروں کی سہولت اور آسائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سفر کے دوران مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی ،جو بالخصوص کاروباری مسافروں کیلئے ایک اہم سہولت تصور کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرین میں بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار موجود ہوگی، جو معیاری کھانے اور خدمات فراہم کرے گی۔
یہ منصوبہ پاکستان ریلویز کی اپنے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں کے درمیان سفر کو تیز، محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے۔
26نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
جولائی 15, 2025لاہورکےکئی علاقوں میں موسلادھار بارش ،جل تھل ایک ہوگیا
جولائی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلوے کاخوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان
اپریل 7, 2025 -
گوشواروں سےمتعلق کیس،الیکشن کمیشن نےعمرایوب کی درخواست مستردکردی
جولائی 15, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔