ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر: ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری، ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلویز کے آپریشنز کو ملک بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق افواج پاکستان کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی ٹرینیں تیار کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول پر روانہ اور پہنچ رہی ہیں۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا یا بعض ذرائع سے چلنے والی اطلاعات کہ کچھ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سمیت تمام ریلوے سٹیشنوں سے ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کی نگرانی اعلیٰ سطح پر کی جا رہی ہے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان ریلویز کا عملہ پوری طرح الرٹ ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔