ریٹائر ملازمین کی پنشن میں کٹوتی:عدالت نےایڈووکیٹ جنرل کوطلب کرلیا

ریٹائر ملازمین کی پنشن میں کٹوتی:عدالت نےایڈووکیٹ جنرل کوطلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریٹائر سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتیوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےریمارکس دیتےہوئے کہاکہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ دیگر صوبوں میں پنشن کے نظام کا اطلاق کس طرح کیا جا رہا ہے۔ اگر باقی صوبوں نے وفاقی اصولوں کو مدنظر رکھا ہے تو پنجاب نے انہیں کیوں نظرانداز کیا؟
چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا سرکاری امور اسی طرح چلائے جاتے ہیں؟ آپ تو ملازمین کا خون چوس رہے ہیں، آخر ان کا انحصار تو صرف تنخواہ اور پنشن پر ہی ہوتا ہے۔















