ر یلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

0
65

ریل کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔ر یلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

نجکاری نہیں کی جائے گی۔  ترجمان ریلوے نے نجکاری کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کے مطابق ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت نے سی ای او ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا۔

ریل کا سفر سستا ہونے کیساتھ بہت سے مسافروں کیلئے رومانوی بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بین الصوبائی طویل سفر کیلئے اکثر مسافر ٹرین کے سفر کو ترجیحی دیتے ہیں، جن کے باعث ریلوے کو سالانہ لاکھوں روپے کا منافع ہوتا ہے۔ اس حوالے سےترجمان ریلوےکا کہنا ہے۔

کہ پاکستان ریلویز کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے، لہٰذا محکمہ ریلوے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائےگی اور بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a reply