
ایران جانیوالے پاکستانی زائرین کیلئے خوشخبری، کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا۔
ایران ایئر کی پہلی پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی۔ ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر اور چیمبر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
ایران ایئر کی پرواز 75 مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے زاہدان روانہ ہوئی۔ اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان سے کوئٹہ پہنچی۔
ایئر لائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روز جمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔