زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
16

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی گئی، مسلم لیگ (ن) کا پلڑا کل بھی بھاری تھا اور آج بھی بھاری ہے، پنجاب میں آج بھی 12، 13 روپے کی روٹی مل رہی ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے، حکومت کے وسائل میں اضافہ ہوا تو کسانوں کو مزید سہولیات دیں گے۔ زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔ کسانوں کی بھلائی کے لیے 10 ہزار سپرسیڈر مشینیں تقسیم کررہے ہیں، حکومت بغیر منافع لیے مشینری کسانوں میں تقسیم کرے گی، کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولتیں ایک چھت کے نیچے مہیا کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کاماحولیاتی آلودگی کےحوالےسےکہناتھاکہ آج ہمیں اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے، اسموگ کو ختم کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا۔

Leave a reply