پاکستان ٹوڈے: طلبا و طالبات خوشی سے نہال، زرعی یونیورسٹی پشاور کے 256 طلبا کو سکالر شپ چیک مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور میں فنانشل ایڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ (فیڈ) کے زیر اہتمام تقسیم سکالرشپس تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کے تحت سکالرشپس حاصل کرنیوالے 256 طلبا و طالبات میں چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر اسد اللہ، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ مجاہدالدین، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈ وقار خٹک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈ حبیب اللہ طارق اور اسسٹنٹ ٹریژررز کفایت خٹک موجود تھے۔
زراعت کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے زرعی یونیورسٹی پشاور نے سٹوڈنٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ سکالرشپس کا اجرا کیا ہے۔
زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،بلاول بھٹو
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔