
زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی، دن مزید چھوٹے ہوگئے۔حیران کن اور دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ماہرین کے بقول زمین کی گردش میں معمول سے تیز رفتاری آنیوالی ہے، جس کے باعث دن معمول سے چند ملی سیکنڈز چھوٹے ہو جائیں گے۔
سائنسدانوں کے مطابق آئندہ دنوں 22 جولائی اور 5 اگست 2025 کو چاند کے مخصوص زاویوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایسا ہلکا سا اضافہ ہوگا کہ ہر دن تقریباً 1.3 سے 1.51 ملی سیکنڈز کم لمبا محسوس ہوگا۔
ماہرین کے مطابق تاریخی طور پر ہماری زمین آہستہ آہستہ سست ہوتی جا رہی ہے، کروڑوں سال پہلے جب چاند زمین کے قریب تھا، تو اُس کی کششِ ثقل زیادہ تھی اور دن کی مدت صرف 19 گھنٹے تک محدود تھی، رفتہ رفتہ چاند کا ارتقائی مدار وسیع ہوتا گیا اور ہمارے دن طوالت اختیار کرتے گئےتاہم دن کا مختصر ہونا کسی جادوئی یا انسانی مداخلت کا نتیجہ نہیں، بلکہ قدرتی عوامل کا مرہونِ منت ہے۔
ماہرین کے بقول شمالی نصف کرہ میں موسمِ گرما کے دوران درختوں پر پتے نکلتے ہیں اور پانی کے بخارات بلند ہوتے ہیں، جس سے مادے کا مرکزِ ثقل سطحِ زمین سے دور ہوتا ہے اور زمین کی گردش اور رفتار پر معمولی فرق پڑتا ہے۔
اسی طرح چاند کا مدار بھی ہر مہینے کچھ دنوں کیلئے ہمارے سیارے کی گردش میں تیزی لاتا ہے، مخصوص تاریخوں پر جب چاند زمین کے خط استوا کے قریب ہوتا ہے، تو اس کا ثقلی کشش محور میں پلٹاؤ پیدا کرتی ہے، جس سے گردش کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کو مکمل طور پر بدل دینے والا نیا فیچر متعارف
جولائی 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔