زیادہ ترہوائی جہازوں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟

0
2

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،اکثرہوائی جہازوں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟دلچسپ اور حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس کی متعدد وجوہات ہیں،جس میں پہلی اہم وجہ درجہ حرارت ہے،سفید رنگ سورج کی روشنی کو جذب نہیں کرتا، جس کی وجہ سے جہاز اندر سے ٹھنڈا رہتا ہے اور مسافر جہاز میں پُرسکون رہتے ہیں۔دوسری بڑی وجہ خرچ ہے،زیادہ ترایئرلائنز کو جہازوں کیلئے سفید رنگ اس لیے بھی پسند ہے ،کیونکہ سفید رنگ کی وجہ سے جہاز کو ٹھنڈا کرنے کیلئے زیادہ ایندھن استعمال نہیں کرنا پڑتا، یوں یہ رنگ خرچ بالا نشین ہے۔
اس کے ساتھ سفید رنگ کی وجہ سے جہاز کی باڈی پر زنگ، دراڑیں یا کسی بھی قسم کے داغ واضح دکھائی نہیں دیتے، جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پرندے سفید جہازوں کو آسانی سے پہچان لیتے ہیں اور اس سے دور رہتے ہیں۔
علاوہ ازیں جہاز کی خرید و فروخت کے وقت سفید رنگ کے جہاز کی زیادہ قیمت ملتی ہے، کیونکہ سفید جہاز ایک خالی کینوس کی طرح ہوتا ہے تو خریدنے والا بہت ہی آسانی سے اس پر اپنی برینڈنگ کرکے اسے مزید پُر کشش بنا سکتا ہے۔

Leave a reply