زیادہ گوشت خورکون؟ مرد یا خواتین ؟اہم انکشاف

0
19

عید الاضحی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں گوشت خوری جاری ۔۔۔ سوال یہ ہے کہ زیادہ گوشت کون کھاتے ہیں؟ مرد یا خواتین ؟

نئی تحقیق میں ہونیوالے انکشاف نے سب کو چونکا دیا ۔ ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے، کہ دنیا بھر میں خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ گوشت کھاتے ہیں۔ گوشت کی جانب عورتوں کے کم رجحان کا تعلق انسانی معاشرے کی ارتقا سے جڑا ہے، جس میں عورتوں کو گوشت کھانے سے روکا جاتا تھا،

جبکہ مرد بہت رغبت سے گوشت کھاتے تھے ،کیونکہ وہ شکاری معاشرے کا حصہ تھے اور شکار صرف ان کی خوراک کی ضروریات ہی پوری نہیں کرتا تھا، بلکہ کئی معاشرتی رسمیں اور اعزاز و افتخار بھی اس سے ہی جڑے ہوئے تھے۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونیوالی تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت کھانے کی ترجیحات کا تعلق جنس سے منسوب ہے اور یہ رجحان دنیا کے ہر معاشرے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاص طور پر ترقی یافتہ ملکوں میں یہ تفریق زیادہ نمایاں نظر آتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر خواتین اور مردوں کو معاشرتی اور مالی لحاظ سے اپنی خوراک منتخب کرنے کی آزادی ہو تو خواتین کے انتخاب میں گوشت کی مقدار کم ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوشت کی سالانہ فی کس کھپت 24 کلو گرام ہے، جبکہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق امریکا میں گوشت کا سالانہ فی کس استعمال 102 کلو گرام ہے۔

ہمسایہ ملک بھارت کا شمار دنیا بھر میں سب سے کم گوشت استعمال کرنیوالے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں گوشت کی سالانہ فی کس کھپت ساڑھے تین کلو گرام ہے۔ دنیا بھر میں گوشت کا سب سے کم استعمال افریقی ملک برونڈی میں ہے، جس کی بنیادی وجہ غربت اور قوت خرید کا کم ہونا ہے، جبکہ دنیا بھر میں ہرسال مجموعی طور پر سب سے زیادہ گوشت چین میں کھایا جاتا ہے، جس کا سبب اس کی ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی ہے۔

Leave a reply