
ٹک ٹاک صارفین کیلئے حیرت انگیز تبدیلی متعارف۔
ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ کے ہوم پیج کو ری ڈیزائن کر دیا ۔ اس ری ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ صارفین کو اپنی پسند کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ہوم پیج پر فالوونگ اور فار یو کے ساتھ ساتھ لوکیشن پیجز کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
ویسے تو ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے شہروں کے نام کے ساتھ بھی فیڈز دستیاب ہیں، مگر اب ان شہروں کی فیڈ میں فوڈ اینڈ ڈرنک، ہوٹلز اور شاپنگ جیسی ذیلی فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور مخصوص شہروں کے صارفین کو دستیاب ہے۔
بوسٹن، نیویارک اور ٹیکساس جیسی لوکیشنز کی فیڈز کی ویڈیوز میں ذیلی فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کیلئے متعلقہ ویڈیوز کو تلاش کرنا آسان ہو جائے۔ اس سوشل میڈیا ایپ کی فالوونگ اور فار یو فیڈز میں ہر موضوع پر مبنی ویڈیوز نظر آتی ہیں اور کسی مخصوص مواد کو تلاش کرنے کیلئےسرچ کرنا پڑتا ہے۔
مگر اب صارفین مخصوص موضوعات کیلئے مختص فیڈز پر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ اس سے ان کیلئے مختلف مقامات کے بارے میں جاننا بھی آسان ہو جائے گا۔کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر اس نئی تبدیلی کی تصدیق نہیں کی گئی ، تاہم خاموشی سے اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔
ایپل نے فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو متعارف کرادیا
ستمبر 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بارشوں سےمتعلق محکمہ موسمیات نےنیاالرٹ جاری کردیا
مارچ 28, 2026 -
امریکی ٹیرف:آئی ایم ایف نےبڑی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025 -
مصنوعی ذہانت کا کمال، روبوٹ نے خطرناک آتش فشاں فتح کر لیا
جولائی 8, 2026
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














