سوات کی سیر ماتم میں بدل گئی، جھیلِ سیف اللہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب کرجاں بحق

0
8

سوات کے سیاحتی مقام کالام ویلی میں واقع سیف اللہ جھیل (مہوڈنڈ) میں کشتی الٹنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اور پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے کالام ویلی گئے تھے۔ اس دوران وہ سیف اللہ جھیل میں کشتی کی سیر کر رہے تھے کہ سات افراد کو لے جانے والی کشتی اچانک الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد، جن میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے متعدد افراد کو نکال لیا، تاہم ایک بچی تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a reply