مومنہ اقبال ہراسانی کیس ثاقب چدھڑاور اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

0
101

سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply