اپوزیشن کاپارلیمنٹ کےاندراورباہراحتجاج کااعلان

0
107

اپوزیشن جماعتوں نے کل ہونے والے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن بجٹ اجلاس میں شرکت کرے گی، تاہم اپنے مطالبات کے حق میں ایوان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ ملاقات کی اجازت نہ ملنے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a reply