پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا بیرون ملک جانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع۔
زین قریشی کی نام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ سے نکلوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست دائر، زین قریشی نے وکیل سید علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی۔
وکیل علی بخاری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس عامر فاروق کچھ دیر بعد سماعت کرینگے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈی جی امیگریشن کو زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری 29 اپریل تک جواب طلب ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش
مسئلہ کیا ہے ، چیف جسٹس کا وکیل درخواست گزار سے استفسار، مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے ، ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیاجائے، پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے ۔
زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے ، وکیل علی بخاری عدالت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے جعلی درہم برآمد
فروری 22, 2024 -
گوگل کااینڈرائیڈ صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف
مئی 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔