اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر اور دیگر عدالت کے سامنے پیش۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ اور ذوالفقار عباسی نقوی بھی عدالت میں پیش، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے آفس سے کوئی آیا ہے ؟ چیف جسٹس کا استفسار
ہم نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے ریورٹ منگوائی تھی ، چیف جسٹس عامر فاروق، سپریڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے رپورٹ ابھی تک پیش نا ہو سکی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل جاری، آپ نے جج پر جو اعتراض کیا تھا وہ درخواست دیکھائیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
سائفر کیس کی سماعت کے دوران جب جج پر یہ اعتراض آیا تھا تو عدالت نے ابزرویشن دی تھی ٹرائل جج کے سامنے درخواست دائر کر سکتے ہیں ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش
گزشتہ سماعت میں میں نے جج کی تعیناتی پر دلائل دیے تھے، آپ ہمیں تفصیل سے بتائیں آپ نے درخواستیں کب کب دی تھیں ، جی کل میں انشاللہ ایک چاٹ کی شکل میں تفصیلات عدالت کے سامنے رکھ دوں گا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔