پاکستان ٹوڈے: بوسٹن ڈائنامکس نے اپنا نیا الیکٹرک اٹلس روبوٹ متعارف کرایا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا دعوی ہے کہ انسان نما یہ روہوٹ انسان سے بہتر کارکردگی کا حامل ہے کیونکہ کہ یہ رکاوٹوں کو عبور کرسکتا ہے ،سر اور جسم کو چاروں اطراف گھما سکتا ہے حتی کہ گرنے کی صوررت میں یہ چند ہی سیکنڈز میں اٹھ بھی سکتا ہے ۔
بوسٹن ڈائنامکس کمپنی ہیومنائیڈ روبوٹس کے حوالے سےگزشتہ ایک دہائی سے مختلف تجربات میں مصروف ہے اور اس نے 2021 میں ایک ہائیڈرو ہیومنائیڈ اٹلس روبوٹ متعارف کرایا تھا ۔ یہ انسان نما روبوٹ رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا اس کے علاوہ الٹا ہو سکتا تھا حتی کہ چھانگ بھی لگا سکتا تھا ۔
لیکن اب بوسٹن ڈائنامکس نے ہائیڈرولک ٹیکنالوجی کو خیرباد کہتے ہوئے الیکٹرک روبوٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور کمپنی نے اپنے نئے الیکٹرک اٹلس روبوٹ کا مظاہرہ بھی کیا جو مختلف طریقے سے حرکت کر سکتا ہے جبکہ یہ نیا الیکٹرک اٹلس روبوٹ سابقہ ہائیڈرولک روبوٹ کے برعکس مکمل طور پر برقی ہے۔
بوسٹن ڈائنامکس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی جس میں ایک نیا اٹلس دکھایا گیا ہے جو کہ حقیقی دنیا کی ایپلی کیشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک مکمل الیکٹرک ہیومنائیڈ روبوٹ ہے۔
نئے الیکٹرک ہیومنائیڈ روبوٹ کو نسبتاً سمارٹ شکل دی گئی ہے اور اس کے اعضا بھی پرانے روبوٹ سے لمبے ہیں جبکہ گول سر کے اندر کے اندر کیمرے اور دوسرے سینسرز نصب کئے گئے ہیں ۔
ٹیسلا اور بی ایم ڈبلیو کمپنیاں پہلے ہی اپنی گاڑیوں کی تیاری میں ہیومنائیڈ روبوٹس کے استعمال کا تجربہ کر رہی ہیں اور اب اٹلس بھی اسی راستے پر چلنے کے لیے تیار ہے۔ بوسٹن ڈائنامکس کمپنی کےمطابق جنوبی کوریا کی آٹوموبائل کمپنی ہنڈائی اس پراجیکٹ میں اضافی سرمایہ کاری کرے گی اور ہنڈائی کی گاڑیوں میں اٹلس کے استعمال کا تجربہ بھی کرے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز:قومی ٹیم کودھچکا
اگست 19, 2024 -
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پہلا اجلاس
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔