سابق آسٹریلوی کپتان بوب سمپسن89سال کی عمرمیں انتقال کر گئے

0
1

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا اور دنیائے کرکٹ کی کئی اہم شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بوب سمپسن نے 1957 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا، اور ان کا کیریئر تقریباً دو دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے 62 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور بعد ازاں 39 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیے۔
بوب سمپسن کو آسٹریلیا کرکٹ کی چار دہائیوں تک ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا رہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 4,869 رنز بنائے، جن میں 10 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں، جبکہ ان کی بہترین اننگز 311 رنز تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے میدان میں 110 کیچز پکڑے اور 71 وکٹیں بھی حاصل کیں، جو ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بوب سمپسن نے 1986 سے 1996 تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی بطور ہیڈ کوچ رہنمائی کی اور اس عرصے میں آسٹریلیا کو عالمی کرکٹ میں ایک مضبوط قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a reply