سابق باولرعاقب جاویدکالاہورقلندرزکےساتھ سفرنیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے اختتام پذیرہوگیا۔
سابق باولرعاقب جاوید کاکہناتھاکہ میرا قلندرز کے ساتھ وقت ایک ناقابل فراموش سفر رہا ہے، جو یادگار لمحات اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام جو میرے دل کے قریب رہا نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا انتہائی اطمینان بخش رہا ۔فرنچائز کی میدان کے اندر اور باہر کامیابیوں میں حصہ ڈالنا ایک قابل فخر تجربہ تھا۔
عاقب جاویدکامزیدکہناتھاکہ آٹھ شاندار سالوں کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اب قومی ٹیم کے ساتھ نئے چیلنج کو قبول کرنے کا وقت آگیا ہے۔ میں پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز انتظامیہ کاکہناتھاکہ عاقب جاوید کا یہ سفر پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ختم ہو ا۔ عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں ۔ عاقب جاوید کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020 سے 2023 کے درمیان تین پی ایس ایل فائنلز کھیلے، جن میں دو مسلسل ٹائٹلز جیتے۔عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق انتہائی اہم رہا،لاہور قلندرز کے ویژن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار اداکیا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج:عمران خان کی بہنیں گرفتار
اکتوبر 5, 2024 -
پی آئی اےکی نجکاری ،بولی کاعمل آج ہوگا،تیاریاں مکمل
اکتوبر 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔