سابق سینیٹرمشتاق احمداسرائیل سےرہا،ویڈیوبیان جاری کردیا

0
6

پاکستان کےسابق سینیٹرمشتاق احمدکواسرائیلی فورسزنےرہاکردیا۔قومی ہیرو نے ویڈیوبیان جاری کردیا۔
سابق سینیٹرمشتاق احمدخان نےویڈیوبیان جاری کیاجس میں اُن کاکہناہےکہ الحمداللہ رہائی مل چکی ہے،اردن پہنچ چکاہوں،دوران حراست بدترین تشددکانشانہ بنایاگیا،6دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں قیدرہا۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اورپیروں میں زنجیریں ڈالی گئیں،مطالبات کےحق میں 3دن بھوک ہڑتال کی،پینےکےپانی اورادویات تک رسائی نہیں دی گئی،غزہ کی ناکہ بندی کوتوڑیں گے،باربارجائیں گے،دوران حراست بدترین تشددکانشانہ بنایاگیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نےبھی سابق سینیٹرمشتاق احمدکی رہائی کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ سابق سینیٹرمشتاق احمدعمان میں پاکستانی سفارت خانےمیں محفوظ ہیں،سفارتخانہ ان کی خواہش اورسہولت کےمطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرےگا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےمزیدکہاکہ مشتاق احمدکی رہائی میں کردار ادا کرنے پر دوست ملکوں کےمشکورہیں،سابق سینیٹرمشتاق احمدکی صحت اچھی اورحوصلہ بلندہے۔
واضح رہےکہ چندروزقبل غزہ کےلئےامدادلےکرجانےوالےقافلےپراسرائیلی فوج نےدھاوابول کرسب کوگرفتارکرلیاتھاجس میں پاکستان کےسابق سینیٹرمشتاق احمدبھی شامل تھے۔

Leave a reply