سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا یوم تکبیر پر پیغام

پاکستان ٹوڈے: 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے ، چیلنجز سے نبرد آزمائی کے عزم کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر پاکستانی قوم کے وقار کی سربلندی کا اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں قوم نے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی حمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالی کا شکر ہے
کہ اس نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو یہ شرف بخشا کہ وہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنائے۔ اللہ کی مدد اور عوام کی تائید سے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو دوبارہ سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
انشاللہ مسلم لیگ ن اپنے رہنما نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مملکت خداد کو معاشی قوت بھی بنا کر دم لے گی۔ قوم آج اپنی جوہری صلاحیت کے لئے ان تمام افراد کی ممنون ہے جنہوں نے اس میں کسی بھی موقع اور حیثیت میں اپنا کردار ادا کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیردفاع خواجہ آصف نےفیض حمید بارے بڑا انکشاف کردیا
اگست 13, 2024 -
اداکارہ جویریہ عباسی نےاپنی شادی کی تصدیق کر دی
جولائی 9, 2024 -
سردی اورکتنے دنوں کی مہمان ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
فروری 12, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔