کرینہ کپورسےمشابہت،سارہ عمیرنےسوشل میڈیاپرنئی بحث چھیڑدی

0
3

سارہ عمیر کی کرینہ کپور سے مشابہت پر وضاحت، سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی۔
اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران میزبان نے سارہ عمیر سے سوال پوچھا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہ قرار دیتے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آئے ہیں۔
سارہ عمیر نے مزید کہا میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے تقریباً چھ ہم شکل ہوتے ہیں، تو شاید میں کرینہ کپور کی ایک ہم شکل ہوں۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دیا، جب کہ چند افراد نے رائے دی کہ ہر انسان کی اپنی انفرادیت ہوتی ہے، اور فلمی شخصیات سے مشابہت پر خوشی منانا ضروری نہیں۔

Leave a reply