سالانہ بنیادوں پرپاک امریکا دوطرفہ تجارت میں کمی ریکارڈ

اگست 2025میں سالانہ بنیادوں پرپاکستان اورامریکاکےدرمیان دوطرفہ تجارت میں کمی ریکارڈکی گئی۔
پاکستان اورامریکہ کےدرمیان حالیہ تجارتی ڈیل کےبعد اعدادوشمار سامنےآگئے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ امریکا کے لیےپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکمی ہوئی، اگست 2025 میں سالانہ بنیادوں پرپاکستان کی امریکا سے درآمدات 3فیصد کم ہوئیں،پاکستان اورامریکاکےدرمیان اگست 2025میں دوطرفہ تجارت 61کروڑ60لاکھ ڈالرزرہی۔ دونوں ممالک کےدرمیان اگست 2024میں دو طرفہ تجارت69 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تھی۔
ذرائع نےبتایاکہ گزشتہ ماہ پاکستان کی امریکاکےلئےبرآمدات 50کروڑ 10 لاکھ ڈالرزرہیں،جبکہ اگست 2024میں پاکستان کی امریکا کے لیےبرآمدات کاحجم 57کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا، گزشتہ ماہ پاکستان کی امریکا سے درآمدات 11کروڑ50 لاکھ ڈالرز ریکارڈکی گئیں، اگست2024 میں پاکستان کی امریکہ سے درآمدات11کروڑ80 لاکھ ڈالرز تھیں۔رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں امریکا کےلیےپاکستانی برآمدات 9فیصد بڑھیں،اسی مدت میں پاکستان کی امریکا سےدرآمدات میں37 فیصدکا اضافہ ہوا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جولائی،اگست 2025 میں امریکا کے لیےپاکستانی برآمدات ایک ارب 6 کروڑ10لاکھ ڈالرز رہیں،جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں امریکاکےلیےپاکستانی برآمدات97 کروڑ70لاکھ ڈالرز تھیں ، مالی سال کے پہلے2 ماہ میں پاکستان کی امریکا سےدرآمدات 28کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہیں ، گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کی امریکاسےدرآمدات کا حجم20 کروڑ 70لاکھ ڈالرزتھا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ گزشتہ ماہ امریکا نے پاکستان پر 19فیصد کی شرح سےٹیرف عائدکیاجس کے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کئےتھے۔امریکانےاپریل2025 میں پاکستان پر 29 فیصدکی شرح سے ٹیرف عائد کیا تھا امریکانےپاکستان کےساتھ کامیاب تجارتی ڈیل کے بعد ٹیرف19فیصد کیاامریکا نےجنوبی ایشیاء میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پرلگایا۔