
سانحہ سوات کی تحقیقات میں پولیس کی کوتاہیوں کی نشاندہی،پابندی کے باوجود سیاحوں کوپولیس نےدریامیں جانےسےنہیں روکا۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سوات والےدن پولیس کی گاڑی جائے حادثہ پرموجودتھی ،دفعہ 144کےباوجودپولیس نےسیاحوں کودریامیں جانے سے نہیں روکا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 106 ایف آئی آرز درج ہوئیں، صرف 14 ایف آئی آرز پولیس نے اور باقی اسسٹنٹ کمشنرز نے درج کیں۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ سوات میں سیاحوں کی تعداد کےمقابلے میں پولیس کی ایف آئی آر کم تھیں۔7 ہزار اہلکار ہونے کے باوجود واقعے کو روکنے کیلئے پولیس پہلے اور بعد میں کوئی اقدام نہ کر سکی۔ پولیس ہوٹلوں کو حفاظتی ہدایات جاری کرنے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی۔
انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سوات پولیس کی غفلت اور دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی انکوائری کی جائے اور متعلقہ افسران کے خلاف 60 دن میں کارروائی کی جائے۔
واضح رہےکہ رواں سال 27جون کودریائےسوات کےریلےمیں 13افرادبہہ کرجاں بحق ہوئے تھے۔
توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
جولائی 26, 2025پنجاب میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
جولائی 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔