
سانحہ سوات کےبعدخیبرپختونخواحکومت نےاہم اقدامات کاآغاز کردیاگیا۔ انسپکشن ٹیم نےتمام محکموں میں انکوائری وتادیبی کارروائیاں شروع کردیں۔
کےپی حکومت کےمطابق ریسکیو1122کےسربراہ کوبرطرف کردیا گیا ہے اور نیاپیشہ ورافسرتعینات کر دیاگیاہے،ایئرایمبولینس سروس کےمنصوبےپرکام کا آغاز کردیاگیا۔
حکام کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےایم آئی 17ہیلی کاپٹرکومکمل ایئرایمبولینس میں بدلنے کا عمل جاری ہے، سیلاب سےبچاؤکاسامان ہنگامی بنیادوں پرخطرناک علاقوں میں منتقل کردیاگیا۔
صوبائی حکومت کاکہناہےکہ اینٹی کرپشن نےمتعلقہ حکام کوغیرقانونی این اوسیز کیخلاف انکوائری کا اختیاردےدیاہے،مون سون کانٹیجنسی پلان اپ ڈیٹ کردیا گیا ہےاوردریاکےقریب بچاؤکاسامان فراہم کردیاگیاہے،خطرناک علاقوں میں گاڑیوں اورکشتیوں کےذریعےگشت شروع کردی گئی۔
کےپی سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کردیا
جولائی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔