آج ہم آپ کو نہایت دلچسپ معلومات فراہم کرنے والے ہیں، وہ معلومات ہیں آپ سب کی پسندیدہ ’ بریانی ‘ کے بارے۔ آخر یہ بریانی بطور فوڈ کب متعارف ہوئی، اسے بنانے کا خیال کب اور کیسے آیا۔
بریانی کا لفظ نکلا ہے فارسی زبان کے لفظ ’برنج‘ سے اور برنج کا مطلب ہے چاول۔یہ بات تو ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اردو لشکری زبان ہے اور بہت سی زبانوں کے الفاظ اردو میں شامل ہیں اور اگر پرانے وقتوں کو دیکھا جائے، جب کوئی شخص یا گروپ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے تھے تب مختلف طرح کی معلومات کا تبادلہ ہوتا تھا۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کے نواب ایران گئے اور واپسی پر اپنے ساتھ لفظ ’برنج‘ لے کر آئے اور پھر ہندوستان کے باورچیوں نے جب چاولوں سے مزیدار مصالحوں سے لبریز ایک منفرد ڈش تیار کی تو اس کا نام بریانی رکھا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے بریانی نے دنیا بھر کے بہترین کھانوں کی فہرست میں اپنا نام منوایا۔
آج بریانی نہ صرف جنوبی ایشیا میں بلکہ دنیا کے کئی خطوں میں پسند کی جاتی ہے،اسکی کئی اقسام بھی متعارف ہوچکی ہیں جن کو گننا ناممکن سی بات لگتی ہے ۔ اگر بات پاکستان کی کی جائے تو پاکستان کا شہر کراچی اپنی منفرد اور ذائقے دار بریانی کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اور یہ بات بھی کافی مشہور ہے کہ جب بھی کوئی مہمان کراچی جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کے دسترخوان پر بریانی پیش کی جاتی ہے۔
بریانی اب کراچی سے نکل کر پاکستان کے تمام شہروں میں سب سے پسندیدہ فوڈ کے طور پر متعارف ہوچکی ہے۔ بریانی نے اب ماضی کے پلاو کی جگہ لے لی ہے۔ اور درجنوں اقسام کی بریانی گھروں اور ریسٹورنٹس میں تیار ہوتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔