سرباز خان نےدنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کااعزازاپنےنام کرلیا

0
71

پاکستانی کوہ پیماہ سرباز خان نےدنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں کوسر کرنے کا اعزاز اپنےنام کرلیا۔
سیاحوں کی جنت ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سربازخان وہ پہلےپاکستانی کوہ پیما ہے جنہوں نےدنیاکی تمام14چوٹیاں سرکرکے منفرد کارنامہ انجام دیا ۔
سرباز خان  تبت میں واقع 8 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ششاپنگما سر کرکے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔سربازخان نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا ہے ۔
دنیا کی 14 ویں بلند ترین چوٹی سرکرنے کے بعد وہ ان کوہ پیماؤں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان نے دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیاں سر کرنے کا سفر 2017 میں شروع کیا تھا اور سب سے پہلے 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت سرکیا تھا اور یہ ان کی کامیاب کوہ پیمائی کا نکتہ آغاز تھا بعد ازاں انہوں نے جولائی 2018 میں کے ٹو، مئی 2019 میں لہوٹسے سرکیا جہاں وہ 8 ہزار 516 میٹر بلند چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے تھے۔
جولائی 2019میں سربازخان نےآکسیجن کی سہولت کےبغیر 8 ہزار 51 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک سرکی جو ان کے کیریئر میں ایک منفرد کامیابی ہے، اسی برس ستمبر میں انہوں نے نیپال میں واقع 8 ہزار 163 میٹر بلند ماناسلو سر کیا اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے تھے۔
سرباز خان کی کامیابیوں کا سلسلہ یہی نہیں رکا بلکہ اپریل 2021 میں وہ دنیا کی قاتل کہلائی جانے والی چوٹیوں میں سے ایک اناپورنا سر کرلی، محض ایک ماہ بعد انہوں نے دنیا کی بلند ترین 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوبھی سرکرلیا۔
سربازخان کی قیادت میں جولائی 2021 میں پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 8 ہزار 35 میٹر بلند گشہ بروم ٹو سرکرلیا تھا اور اس طرح انہوں نے خود کو کامیاب کوہ پیما ثابت کردیا تھا، پھر اکتوبر 2021 میں سرباز خان 8 ہزار 167 میٹر بلند دھولاگری سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔
اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مئی 2022 میں کنگچینجونگا اور ماکالو سر کرلیا اور مذکورہ دونوں چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، اگست 2022 میں ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی گشہ بروم 2 سر کرلی۔
پاکستانی کوہ پیمانےگزشتہ سال اکتو برکو 8 ہزار 188 میٹر بلند چوٹی چواویو سرکرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے،اسی طرح رواں سال 4 اکتوبر کو انہوں نے ششاپنگما کامیابی کے ساتھ سر کرلی اور یوں وہ دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
سربازخان کےریکارڈمیں ایک چیزیہ بھی شامل ہےان تمام14چوٹیوں میں سےانہوں نے11چوٹیوں کوبغیرآکسیجن کےسرکیاہے۔ جس سے کوہ پیمائی کے شعبے میں انتہائی مشکل اور خطرناک کام تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a reply