سردی اورکتنے دنوں کی مہمان ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
12

سردی اور کتنے دنوں کی مہمان ہے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بادلوں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد نکل گیا ہے اور گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس کے بعد اب موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہے گا۔اس کے باوجود سردی اب صرف چند روز کی مہمان ہے، کیونکہ سورج نے اپنے تیور دکھانے شروع کردیے ہیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،اسلام آباد،پنجاب میں موسم سرداورخشک رہےگا،سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں بھی موسم سرد اورخشک رہےگا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورہلکی برفباری کی توقع ہے۔

Leave a reply