سرکاری حج اسکیم کی ادائیگی کاطریقہ کیاہوگا؟حکومت نےحج پالیسی کااعلان کردیا
سرکاری حج اسکیم کی ادائیگی کاطریقہ کیاہوگا؟ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین نے حج پالیسی کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیرمذہبی امور چودھری سالک کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے،جس کونصف کرکے 79 ہزار 600 افراد برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔
چودھری سالک حسین کامزیدکہناتھاکہ 2ہزارلوگوں پرمشتمل گروپ حج کےلئے تشکیل دیاجائےگا،جب حج کےلئےدرخواست جمع کروائی جائےگی ساتھ2لاکھ روپےجمع کروائےجائینگےاور 4 لاکھ روپے قرعہ اندازی کے بعدجمع کرواناہونگےجبکہ باقی ساری رقم حج سےروانگی سےقبل فروری میں اداکرناہوگی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کم سن افراد حج کے لیے نہیں جاسکیں گے جب کہ حج پر وفات پانے والوں کا زرتلافی 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےوفاقی کابینہ نےحج پالیسی کی منظوری دی تھی ،جس کےمطابق سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔
گرین پاسپورٹ تنزلی کاشکار:دنیابھر102ویں پوزیشن پر
نومبر 13, 2024جعلی حکومت کچھ بھی کرےان کاآخری وقت آپہنچاہے،بیرسٹرسیف
نومبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ہنی ٹریپ کیس،ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع
اکتوبر 14, 2024 -
پاکستان میں مون سون بارشوں کا آؤٹ لک جاری
مئی 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔