سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد میں مسائل کا سامنا

0
22

سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کیسے پڑھیں؟ آن لائن کلاسز کے انعقاد میں مسائل کا سامنا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سموگ تعطیلات میں آن لائن کلاسز کا اعلان تو کر دیا، مگر سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز کیلئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سرکاری سکولوں میں سموگ تعطیلات کے دوران آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات کی پہلے روز حاضری نہ ہونے کے برابر رہی،آن لائن کلاسز کے حوالے سے سرکاری سکولوں کے اساتذہ بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
سرکاری سکولوں کےاساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے پاس سمارٹ فون دستیاب نہیں ، بیشتر بچوں کو سمارٹ فون کا استعمال بھی نہیں آتا،سو سے زائدبچوں کی زوم کلاسز لینا بھی مشکل ہے،اس کے علاوہ انٹرنیٹ سپیڈ بھی بہت کم ہوجاتی ہے۔
اساتذہ کے مطابق سرکاری اکثر سکولوں میں آئی ٹی لیبز اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ،اس لیےسرکاری سکولوں کے اساتذہ نےایجوکیشن اتھارٹی کے حکام سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply