
طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت نےپنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے 110 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دےدی ۔
38 ہزارسرکاری سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز،اپ گریڈیشن اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے حکومت نےمالی سال دوہزار پچیس،چھبیس کیلئے تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 110 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترقیاتی بجٹ سے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز کو پورا کیا جائے گا۔سکولوں میں 50 ہزار نئے کمرے بنائے جائیں گے۔72 سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے سکول آف ایمنینس بنایا جائے گا۔سکولوں میں کلاس رومز اور فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سکولوں کی چاردیواری سمیت دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔سکولوں میں تمام سہولیات کو نئے ماڈل کے تحت سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔سکول مینجمنٹ کونسلز کی منظوری سے سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سکالر شپ دیئے جائیں گے۔سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات کو 31 دسمبر 2025 تک ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
طوفانی بارشوں کاخدشہ،این ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
جولائی 21, 2026پنجاب میں 96 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف
جولائی 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹرنیٹ کی سست رفتاری کےباعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ
دسمبر 3, 2024 -
سام سنگ ایکسینوس 2800 : ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا تجربہ
اپریل 2, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














