سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصداضافہ،بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں،مراد علی شاہ

0
15

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ گریڈایک سے16کےملازمین کی تنخواہ 12فیصد بڑھانے کافیصلہ کیا ،گریڈ17 سے22کی تنخواہیں 10فیصد بڑھیں  گی، جبکہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں ،بلکہ ہم نےٹیکس کم کیےہیں۔
کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ بجٹ سےایک روزقبل خط میں آگاہ کیاگیا105ارب روپےکم دیں گے،گزشتہ سال سےآج تک 1478.5ارب روپےقابل تقسیم پول سےہمیں ملے،422.3ارب روپےاب بھی وفاقی محاصل سےہمیں کم ملےہیں،اس سال590ارب روپے ترقیاتی سکیموں پرخرچ کریں گے،اس سال ہم ریکارڈ 1460سکیمیں مکمل کرنےجارہےہیں۔
مرادعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ الیکشن کےبعدپہلےدوسال سکیمیں کم ہوتی ہیں،گزشتہ سال603سکیمیں ہوگئی تھیں،آئندہ سال کےبجٹ کاپوراحجم 3.45کھرب روپےہے،ایک کھرب روپےکاترقیاتی بجٹ بنانے جارہے ہیں،اگروفاق نےپورےپیسےدیےتویہ اعدادوشمارزیادہ بھی ہوسکتےہیں،وفاق نےگزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے،صوبائی ترقیاتی بجٹ کاکل بجٹ 1ہزار18ارب روپےہے،2.150کھرب روپے کےموجودہ مالی اخراجات ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ جاری اخراجات میں سب سےبڑاحصہ تنخواہوں اور پنشنز کاہے ،تنخواہوں اورپنشن کےاخراجات1.1کھرب روپےہوں گے،ہمارےتنخواہوں کےاخراجات ماہانہ 100ارب روپےہیں ،گریڈ1 سے16کےملازمین کی تنخواہ میں 12فیصدبڑھانےکافیصلہ کیا،گریڈ17سے22کی تنخواہیں 10فیصدبڑھیں گی،اس سال تعلیمی بجٹ میں18فیصداضافہ کیاہے،صحت کےبجٹ میں11فیصد اضافہ کیاگیاہے،سیلاب متاثرین کیلئے5لاکھ گھربناچکےہیں،ساڑھے8لاکھ گھرتکمیل کےقریب ہیں،13لاکھ گھرزیرتعمیرہیں اور منصوبےنےپوری دنیا کو حیران کردیا۔نیپال میں ساڑھے5سال کےدوران زلزلہ متاثرین کیلئے8لاکھ گھر بنائےگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کامزیدکہناتھاکہ ساڑھے45لاکھ دیہات کوپانی اورنکاسی کی سہولت دینےجارہےہیں ،منصوبےمیں بھی کوئی ٹھیکہ نہیں ہوگا،دیہاتی خودہی کام کریں گے،غیرسرکاری تنظیموں سےنگرانی کی مددلی جائےگی،ہم نےمتعددٹیکسزختم کردیےہیں،بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں ،بلکہ ہم نےٹیکس کم کیےہیں،آئی ایم ایف کی شرط کےتحت ٹیکسزکی نیگیٹولسٹ بھی بنائی ہے،جن پرٹیکس نہیں لگتاان کانام بھی بتادیاجائے گا،ہم نےریسٹورنٹس پرٹیکس کم کیاہے ۔
مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ کے4منصوبےکے3حصےہیں،پانی کینجھرسےکراچی تک لاناوفاق کی ذمہ داری ہے،کراچی میں پانی کی تقسیم اورلائننگ ہماری ذمہ داری ہے،بجلی کی پیداوارکیلئےمنصوبےمحکمہ توانائی نےبنائےہیں،کےبی فیڈرکی لائننگ کےلئے20ارب روپےرکھےگئےہیں،ہم نےاپنےحصےکےپورے پیسے رکھے ہوئےہیں،ڈی سالنیشن کیلئے5ملین گیلن کا1منصوبہ رکھاگیاہے۔

Leave a reply