سری لنکامیں صدارتی انتخابات کب ہونگے؟تاریخ سامنےآگئی

0
35

سری لنکامیں صدارتی انتخابات رواں سال21ستمبرکوہوں گےاورکاغذات نامزدگی آئندہ ماہ اگست کی 15تاریخ تک جمع کروائےجاسکےگے۔
رواں سال دنیابھرمیں اکثرممالک میں انتخابات کاسال ہےاسی سال ہی پاکستان میں بھی الیکشن ہوئےاورہمسائےملک بھارت میں انتخابات رواں سال ہوئےاوراسی سال امریکامیں بھی الیکشن ہونےجارہےہیں۔رواں سال ایران میں بھی صدراتی انتخابات ہوئےجوکہ ویسےتوآئندہ سال2025میں ہونےتھےمگرایرانی صدرابراہیم کےہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہونےکی وجہ سےقبل ازوقت کروانےپڑے۔اسی طرح رواں سال سری لنکامیں بھی صدارتی انتخابات ہونےہیں۔جوکہ ستمبرکےمہینےمیں21تاریخ کوہونگے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق موجودہ دورمیں سری لنکاتاریخ کےبدترین مالیاتی بحران کاشکارہے۔جس کی وجہ سےصدرگوٹابایاراجاپکسےکو2022میں استعفیٰ دینےپرمجبورکیاگیاتھا، اس کے بعد پارلیمان نے وزیر اعظم وکرم سنگھے کوصدر کے طورپر منتخب کیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدر وکرم سنگھے اپنی امیدواری پیش کریں گے جبکہ ان کا اصل مقابلہ بائیں بازوکی سیاسی جماعت کےرہنماساجتھ پریم داسا اور انورا دیسانائیکے کےساتھ ہےجوکہ اس وقت اپوزیشن لیڈربھی ہیں۔ملک میں اقتصادی بحران کےبعدانہوں نے ملک میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
وکرم سنگھے کی صدارت میں سری لنکا نے آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی قرض دہندگان سے بات چیت کی تاکہ قرضوں کی تنظیم نو کی جاسکے اور معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جاسکے۔

Leave a reply