سری لنکا میں مسلمانوں کو جلانے کا انکشاف ،حکومت کی معذرت

0
78

 سری لنکا کی حکومت نے کورونا وبا کے دوران مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر معذرت کی ہے۔

سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دور میں آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے۔ ملک میں نیا قانون آخری رسومات یا تدفین کے حق میں ضمانت دے گا تا کہ آئندہ مسلمانوں یا دوسری کمیونٹی کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔

کورونا کی عالمی وبا کے دوران سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر پابندی عائد کردی تھی اور مسلمانوں کی میتوں کو شدید احتجاج کے باجود جلا دیا گیا تھا۔

سری لنکا کی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کو محفوظ قرار دینے کی یقین دہانی کو نظرانداز کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر فورمز نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر سری لنکن حکومت کی مذمت کی تھی۔ مسلمان سری لنکا کی 2 ملین آبادی کا تقریبا10 فیصد ہیں۔

Leave a reply