سستی سعودی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا

0
41

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ، سعودی عرب کی سستی ائیر لائن کا اگلے ماہ سے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان، سعودیہ کی فلائی اے ڈیل 2 فروری سے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرے گی ۔
کم لاگت والی سعودی ائیرلائن فلائی اے ڈیل ’Flyadeal‘ نے 2 فروری 2025 سے پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے لیے شیڈول پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 فروری سے فلائی اے ڈیل کی کراچی سے سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں ہوں گی۔
ایئر لائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کے دیگر شہروں کے لیے مزید پروازیں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ائیرلائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے کراچی کو ایک نئی منزل بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر پاکستانی حکام اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ہے،انہوں نے بتایا کہ ایئر لائن رواں برس کے آغاز میں پاکستان کے لیے خصوصی حج چارٹر پروازیں چلانے میں کامیاب رہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے پروازیں شروع کرنا ایئرلائن کے لیے ایک بڑا قدم ہے، کیونکہ یہ جنوبی ایشیا کے لیے ان کی پہلی باقاعدہ پرواز ہے۔ پاکستان کے ٹکٹ اب ایئر لائن کے آفیشل چینلز کے ذریعے بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

Leave a reply