سعودی عرب میں بالی ووڈ کی نئی آنےوالی سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیزپرپابندی عائدکردی گئی۔
بھارتی تہواردیوالی کےموقع پرریلیزہونےوالی دونوں فلموں کو سعودی عرب میں پابندی کاسامناکرناپڑاہے۔ سنگھم اگین کو ہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں 3 کو ہم جنس پرستی پر مبنی مواد کی بنیادپرسعودی عرب میں ریلیزسےروکاگیاہے۔
بھول بھلیاں 3 اور سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے اور اسے حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹار کاسٹ فلموں کو دیوالی کے موقع پر 1 نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔
انیس بزمی کی ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ مادھوری، ودیا بالن اور ترپتی ڈمری شامل ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ ، اکشے کمار، کرینہ کپورخان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ کام کررہے ہیں۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوگنڈا:چرچ پرآسمانی بجلی گرنےسے14افرادہلاک،متعددزخمی
نومبر 4, 2024 -
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان
جون 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔